بیرونی عناصر ملک توڑناچاہتے ہیں مزید شواہد لائونگا رحمن ملک

طالبان ہتھیار پھینک کر ملک کی خدمت کریں، یوم آزادی پرسیکیورٹی الرٹ رہے گی


APP/Online August 14, 2012
طالبان ہتھیار پھینک کر ملک کی خدمت کریں، یوم آزادی پرسیکیورٹی الرٹ رہے گی ۔ فوٹو اے ایف پی

وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، اسے مزید مضبوط کرنا ہوگا ،طالبان ہتھیار پھینک کرملک کی خدمت کریں،یوم آزادی اور عید الفطر پر سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے،بیرونی عناصر پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں،ملک کو غیر مستحکم کرنے کی بیرونی سازشوں کے مزید شواہد جلد سامنے لائوں گا،میڈیاسے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیںدی جائے گی،

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف حالیہ اقدامات قابل ستائش ہیں ،بلوچستان کی اہمیت کونظراندازنہیں کیاجا سکتا ۔ اے پی پی کے مطابق وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہواجس میںیوم آزادی اور عید الفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،وزیرداخلہ نے تمام صوبوںکے ہوم سیکریٹریزاورآئی جیز کو ہدایت کی کہ یوم آزادی اورعید الفطرکے موقع پرپہلے سے موجود سیکیورٹی ایس اوپی پرعملدرآمدکیاجائے اورکسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے قانون نافذکرنے والے اداروںکومزیدمتحرک کیاجائے۔

دریںاثناء رحمن ملک سے نامور گلوکارراحت فتح علی خان نے ملاقات کی اورنئی دہلی واقعے میںبھرپورمدداورحمایت فراہم کرنے پر وزیرداخلہ کاشکریہ ادا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں