پی ٹی آئی نے بی این پی مینگل کے مطالبات ماننے کی حامی بھر لی

بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بہت جلد مثبت جواب کی توقع ہے، تحریک انصاف


ویب ڈیسک August 06, 2018
بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بہت جلد مثبت جواب کی توقع ہے، تحریک انصاف ،فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے بی این پی مینگل کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں حمایت کے بدلے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ 3 اگست کو اسلام آباد میں نعیم الحق کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے اختر مینگل سے ملاقات کی تھی جس میں انھیں عمران خان سے ملاقات کی دعوت اور قومی اسمبلی میں حمایت کی دعوت دی تھی، تاہم اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے اتحاد میں شمولیت کی دعوت پر پی ٹی آئی کے سامنے بلوچستان کے مسائل رکھے ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی اورسی پیک پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے، لہٰذا ہمیں مثبت جواب ملا تو ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے بھی بی این پی مینگل سے مذاکرات کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نعیم الحق، یارمحمد رند اور چوہدری سرور نے عمران خان کو مطالبات سے آگاہ کیا تھا، جب کہ چوہدری سرور کی ذاتی مداخلت کے بعد اب تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بی این پی (مینگل) کو مطالبات پر عملدر آمد کی یقینی دہانی کرا دی ہے، اور کہا ہے کہ بی این پی کی طرف سے جلد مثبت جواب ملے گا۔

دوسری جانب جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی بھی آج جہانگیرترین سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں حمایت سے متعلق بات چیت ہوگی۔ جہانگیرترین کے رابطے پر شاہ زین بگٹی نے مثبت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں