نقیب اللہ قتل کیس میں عدالت جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے والد کا الزام

سندھ ہائی کورٹ نے راؤ انواراوردیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیئے


ویب ڈیسک August 06, 2018
راؤ انوار سے عدالت میں ملزموں جیسا سلوک نہیں کیا جا رہا، وکیل کا موقف فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کئے جانے سے متعلق فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی دوسری عدالت منتقلی کے لیے مقتول کے والد محمد خان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ محمد خان کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیارکیا کہ راؤانوارسے عدالت میں ملزموں جیسا سلوک نہیں کیا جا رہا، عدالت میں درخواست زیرسماعت ہونے کے باوجود راؤ انوارکوضمانتیں دیں، متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے، متعلقہ اے ٹی سی عدالت پراعتماد نہیں رہا، نقیب اللہ قتل کیس کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔

عدالت عالیہ نے راؤانوار، محکمہ داخلہ، پراسیکیوٹرجنرل اوردیگرکونوٹس جاری کردیئے، عدالت نے فریقین سے 20 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔