پی ٹی آئی کے مبینہ اشتہاری رکن قومی اسمبلی کے خلاف درخواست دائر

درخواست این اے 254 میں محمد اسلم کے مدمقابل ایم کیو ایم پاکستان کے شیخ صلاح الدین نے دائر کی


ویب ڈیسک August 06, 2018
محمداسلم کے خلاف درخواست ایم کیو ایم پاکستان کے شیخ صلاح الدین نے دائرکی :فوٹو:فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے شیخ صلاح الدین نے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار محمد اسلم کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ اشتہاری ملزم اور تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حلقہ 254 سے کامیاب ہونے والے امیدوار محمد اسلم کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ محمد اسلم عدالت سے اشتہاری ہیں، کراچی کی کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کی عدالت محمد اسلم کو اشتہاری قرار دے چکی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ این اے 254 سے محمد اسلم کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ محمد اسلم کے اشتہاری ہونے سے متعلق دستاویزات کو درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا رکن قومی اسمبلی مبینہ اشتہاری نکلا

اس سے قبل بھی حلقہ این اے 254 سے اسلم خان کے مدمقابل ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار شیخ صلاح الدین عدالتی فیصلہ لے کر ریٹرننگ آفس پہنچ گئے تھے کسٹم کورٹ کا فیصلہ پیش کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ اسلم خان اسمگنگ کے کیس میں مفرور تھا، 29 اکتوبر1997 کو کسٹم کورٹ نے اسلم خان کو اشتہاری قرار دیا تھا، اسلم خان نے انتخابی دستاویزات میں حقائق چھپائے اس لئے وہ صادق و امین نہیں رہے، الیکشن کمیشن اسلم خان کو نااہل قرار دے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔