انڈونیشیا میں زلزلے کے دوران امام مسجد کی رقت آمیز تلاوت کی ویڈیو وائرل

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران امام مسجد نے آیۃ الکرسی کی رقت آمیز تلاوت جاری رکھی


ویب ڈیسک August 06, 2018
زلزلے کے جھٹکوں کے دوران امام مسجد نے آیۃ الکرسی کی رقت آمیز تلاوت جاری رکھی۔ فوٹو : فائل

انڈونیشیا میں زلزے کے دوران جہاں ہر طرف افراتفری اور بھگڈر مچ گئی تھی اور اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں ایک مسجد کے امام زلزلے کے دوران بھی دیوار کا سہارا لیتے ہوئے سکون کے ساتھ نماز کی امامت کراتے رہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک امام مسجد نے زلزے کے باعث مسجد کی در و دیوار ہلنے کے باجود امامت جاری رکھی۔ زلزلے کے جھٹکے 58 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے لیکن امام مسجد نے اپنی تلاوت جاری رکھی۔

[video width="636" height="360" mp4="https://c.express.pk/2018/08/30982546_309138989649773_7808835023440694181_n-1533552583.mp4"][/video]

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے امام مسجد کے جذبے کو سراہا اور اسے سچے ایمان اور یقین سے تعبیر کیا۔ امام مسجد نے سورہ فاتحہ ختم ہی کی تھی کہ زلزلے کے جھٹکے شروع ہوگئے تاہم امام مسجد نے آیتہ الکرسی کی رقت آمیز تلاوت جاری رکھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 6.9 کی شدت کا زلزلہ آنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب ک سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں