ریاستی دہشتگردی و انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنےکیلیے پرعزم ہیں آرمی چیف

ریاستی دہشت گردی و انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم اور نوجوان نسل کا اس میں اہم کردار ہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک August 06, 2018
نوجوان اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر پاکستان کو امن وخوشحالی کے نئے دور تک لے کر جائیں، آرمی چیف۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ریاستی دہشت گردی و انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ کا آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو باصلاحیت نوجوان نسل سے نوازا ہے، پاکستان کامستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، ریاستی دہشت گردی و انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ نوجوان نسل کا اس میں اہم کردار ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ جنگوں کا طریقہ کار اور اقسام تبدیل ہو چکی ہیں ہائبرڈ جنگ میں نوجوان نسل دشمنوں کا مرکزی ہدف ہے، نوجوان ایسے خطرات کو شکست دے کر پاکستان کو منزل تک لے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر پاکستان کو امن وخوشحالی کے نئے دور تک لے کر جائیں۔

آرمی چیف نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام میں نوجوانوں کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے اقدام سے دیرپا امن، استحکام اور معاشی و سماجی ترقی آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں