بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
لٹن دان میچ اور شکیب الحسن سیریز کے بہترین پلیئرقرارپائے
بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز2-1 سے اپنے نام کرلی۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، اوپنرلٹن داس 61، محمود اللہ ناقابل شکست 32، شکیب الحسن 24 اور تمیم اقبال 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کریگ بریتھ ویٹ اور کیمو پاﺅل نے 2,2 وکٹیں اڑائیں۔
جوابی اننگز میں ویسٹ انڈین بیٹسمین حریف بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اورتسلسل سے وکٹیں گرتی رہیں، کریبیئن ٹیم نے 17.1 اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے مزید کھیل ممکن نہ ہو سکا یوں بنگلادیش نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19 رنز سے کامیابی سمیٹتے ہوئے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ لٹن دان میچ اور شکیب الحسن سیریز کے بہترین پلیئرقرارپائے۔