ووٹنگ کے غلط اعدادو شماردینے پرچیف ایگزیکٹو فافن کیخلاف 14 مقدمات درج

الیکشن کمیشن کی تحقیقات کے مطابق تمام کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر غلط اعدا و شمار دکھائے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر 74 فیصد سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ فوٹو: فائل

انتخابات کے دوران عوام کو گمراہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو فافن مدثر رضوی کے خلاف 14 مقدمات درج کرلیے گئے۔


فافن نامی این جی او نے انتخابات کے بعد جاری کی گئی رپورٹ میں لکھا کہ ملک بھر میں 49 پولنگ اسٹیشنز پر 100 فیصد سے زائد ووٹ کاسٹ کئے گئے جب کہ الیکشن کمیشن نے ان نتائج کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی تحقیقات کے مطابق تمام کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر غلط اعدا و شمار دکھائے گئے، کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر 74 فیصد سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔

رپورٹ میں پیش کئے گئے اعدادوشمار کو فافن کے نمائندے درست ثابت نہ کر سکے جس پر ان کےخلاف 14تھانوں کے ایس ایچ اوز کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، گزشتہ روز بھی مدثر رضوی کے خلاف رحیم یار خان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story