ڈانٹ کے باوجود سرفراز کی قیادت میں کھیلنا پسند ہے فخرزمان

ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سینچری بنانے کے باوجود سعید انور کے معیار تک پہنچنے میں وقت درکار ہے، فخرزمان


Saleem Khaliq August 06, 2018
امید ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے میں بھی کامیاب ہو جاﺅں گا، فخرزمان۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ وہ سرفراز احمد کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کے باوجود ان کی قیادت میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے ایڈیٹر اسپورٹس سلیم خالق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز بلے باز فخر زمان کا کہنا تھا کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کی نسبت سرفراز احمد کو زیادہ سمجھتے ہیں کیونکہ وہ ان کے ساتھ کراچی میں اکٹھے کھیلتے ہوئے کافی وقت ساتھ گزارتے ہیں، میدان کے باہر اچھے دوست ہونے کے باوجود ان کی جانب سے میدان میں سرزنش کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں اس کے جواب میں مسکرا دیتا ہوں جس پر انہیں مزید غصہ آتا ہے۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی اور فخر پاکستان کہا جانا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، اچھی کارکردگی پر تعریف سے اطمینان ملتا ہے، ڈبل سنچری کے بعد سعید انور سے موازنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سعید بھائی کےساتھ ملانا درست نہیں، وہ ایک عظیم پلیئر تھے، ان کے معیار تک پہنچنے کے لیے ابھی وقت درکار ہے، اپنی بہترین کوششیں جاری رکھوں گا۔ میرے ذہن میں کچھ خاص اہداف نہیں ہیں، میچ میں اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہوں، امید ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے میں بھی کامیاب ہو جاﺅں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں