گورنر سندھ کا کراچی کے مختلف تجارتی مراکز کا دورہ

طارق روڈ، ائرپورٹ، حیدری و دیگر علاقوں میں تاجروں سے گفتگو ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ


Staff Reporter August 14, 2012
طارق روڈ، ائرپورٹ، حیدری و دیگر علاقوں میں تاجروں سے گفتگو ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ: فوٹو ایکسپریس

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت جو چیلنجز درپیش ہیں اس سے نمٹنے کے لیے صرف حکومت یا کوئی ایک جماعت نہیں بلکہ سب کو مل جل کر اس صورتحال کا مقابلہ کرنا ہو گا اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلیے مل جل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا یہ بات انھوں نے اتوار کی شب 3 گھنٹے سے زائد شہر کے بڑے تجارتی مراکز اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

گورنر سند ھ کے ہمراہ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی، صوبائی وزیر آئی ٹی رضا ہارون اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ اپنے دور کے پہلے مرحلے میں شہر کے سب سے بڑے تجارتی مرکز طارق روڈ پہنچے، گورنر سندھ نے اس موقع پر دکانداروں، مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور عام لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے ان سے گفتگو کی بعد ازاں گورنر سندھ نے شارع قائدین پر ہونے والے ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔ گورنر سندھ نے ائیرپورٹ کے قریب جناح ٹرمینل برج کے تعمیر کا بھی معائنہ کیا ۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید نے انھیں بتایا کہ جناح برج کو 6 ماہ میں مکمل کرلیا جائے۔ گورنر سندھ حیدری مارکیٹ بھی پہنچے ۔ گورنر سندھ نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے مزید بہتری کے اقدامات کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں