جنسی تعلق سے انکار پر ملکہ حسن کو قتل کردیا گیا

پوینہ اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے دوست ننتاچائی کے ساتھ منگنی کرنے والی تھیں، پولیس


ویب ڈیسک August 06, 2018
پوینہ اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے دوست ننتاچائی کے ساتھ منگنی کرنے والی تھیں، پولیس - فوٹو: انٹرنیٹ

تھائی لینڈ میں سابقہ ملکہ حسن کو جنسی تعلق سے انکار پر قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چونبری میں سابقہ ملکہ حسن 20 سالہ پوینہ ناموگریک کو اس کے قریبی دوست ننتاچائی جاریترام کے ہمراہ فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوینہ اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے دوست ننتاچائی کے ساتھ منگنی کرنے والی تھیں۔

پوینہ کی ماں کا کہنا ہے کہ پوینہ اور ننتا چائی اسکول کے زمانے سے ہی دوست تھے، پوینہ نے 2016 میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تھائی لینڈ کے سیاحتی مرکز پھوگٹ میں ایک بار میں ڈانسر بن گئی تھی، وہیں پر اسے پنیا ایگانگ نامی ایک بزنس مین نے پہلے شادی کی پیشکش کی اور پھر جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم پوینہ نے انکار کردیا۔



رپورٹس کے مطابق پوینہ اسی بزنس مین کے بار میں کام کرتی تھی اور پنیا نے جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے اس کے بینک اکاؤنٹ میں 10 لاکھ تھائی بھات بھی جمع کرائے تھے لیکن پوینہ نے ناصرف اس بات سے انکار کیا بلکہ نوکری بھی چھوڑ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں