عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ جہاں سے گزریں وہاں روٹ نہ لگایا جائے نعیم الحق

عمران خان نے سیکیورٹی اہلکاروں کو پروٹوکول سے روک دیا، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 06, 2018
vعمران خان نے سیکیورٹی اہلکاروں کو پروٹوکول سے روک دیا، رہنما پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیکیورٹی اہلکاروں کو پروٹوکول سے روک دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وہ پروٹوکول دیا گیا جو وزیراعظم کو دیا گیا لیکن عمران خان پروٹوکول کے خلاف ہیں اس لیے انہوں نے رینجرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کو پروٹوکول روک دیا۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ جس راستے گزریں وہاں روٹ نہ لگایا جائے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو اور اس حوالے سے ہماری سیکیورٹی اداروں سے گفت و شنید جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایم کیوایم سے متعلق فروس شمیم نقوی کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی مجبوری میں ایم کیوایم سے اتحاد نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔