مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

عمران خان ووٹ چور ہیں اور انہیں دھاندلی شدہ مینڈیٹ دینے کی کوشش کی گئی، ترجمان مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک August 06, 2018
عمران خان ووٹ چور ہیں اور انہیں دھاندلی شدہ مینڈیٹ دینے کی کوشش کی گئی، ترجمان مسلم لیگ (ن)

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں 25 جولائی کے دھاندلی شدہ الیکشن کی مذمت کی گئی جب کہ شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

عمران خان کو دھاندلی شدہ مینڈیٹ دینے کی کوشش کی گئی


مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ووٹ چور ہیں، انہیں دھاندلی شدہ مینڈیٹ دینے کی کوشش کی گئی اور وہ خود ساختہ وزیراعظم بن بیٹھے، (ن) لیگ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے گی اور تمام اعتراضات قوم کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 8 اگست کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرز شامل ہوں گے۔

پارٹیوں کے ساتھ الائنس دھاندلی کے خلاف ہے


ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے ساتھ الائنس دھاندلی کے خلاف ہے اور انتخابات سے متعلق وائٹ پیپر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ آزاد امیدواروں کی منڈی لگی ہے لیکن (ن) لیگ کے نظریے کے ساتھ چلنے والے نمبر گیم میں شامل ہوں گے اور پنجاب میں حکومت کے لیے (ن) لیگ آزاد امیدواروں سے رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں