رواں سال کے بہترین چند گانوں میں علی ظفر کا گانا بھی شامل

مجھے سن کرخوشی ہوئی کہ لکس ایوارڈ کی جیوری نے میرے کام کوپسند کرتے ہوئے میری حوصلہ افزائی کی، علی ظفر


Showbiz Reporter May 17, 2013
مجھے سن کرخوشی ہوئی کہ لکس ایوارڈ کی جیوری نے میرے کام کوپسند کرتے ہوئے میری حوصلہ افزائی کی، علی ظفر فوٹو : فائل

گلوکار علی ظفرکا ڈرامے کے لیے گایاہواگانابھی لکس ایوارڈ کی جیوری کی نظرمیں آگیا۔

اس سال کے بہترین چندگانوں میں علی ظفر کا گانا بھی شامل ہے۔ گلوکارعلی ظفر کا ان دنوں قسمت کاستارہ عروج پہ ہے چاہے ہندوستان ہو یا پاکستان وہ ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی کریس گیل کی طرح خوبصورت شارٹ کھیلتے ہوئے اپنے ریکارڈبنانے میں مصروف ہیں ہندوستان میں میرے برادرکی دلہن اس کے بعدچشم بدوراوران دنوں امن کی آشا کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔

ایسے میں لکس اسٹائل ایوارڈ کی جیوری کا ان کے گانے کوشامل کرناکسی اعزاز سے کم نہیں اس حوالے سے علی ظفر کا کہنا ہے کہ مجھے سن کرخوشی ہوئی کہ لکس ایوارڈ کی جیوری نے میرے کام کوپسند کرتے ہوئے میری حوصلہ افزائی کی ایک فنکار کے لیے یہ ہی سب سے بڑاسرمایہ ہوتاہے کہ اس کے کام کی پذیرائی کی جائے مجھے پاکستانی عوام نے بے پناہ محبتوں سے نوازاہے جسے میں کبھی بھی نہیں بھول سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔