چھان بین مکمل500 نئی حج کمپنیوں کی ان لسٹمنٹ کر لی گئی
حج انتظامات کوحتمی شکل دیدی،19ستمبرکوپہلی پروازحجازمقدس جائیگی،وزارت مذہبی امور
وزارت مذہبی امورنے رواںسال آنے والی نئی حج کمپنیوں کی چھان بین کاکام مکمل کرلیا،500کے قریب نئی کمپنیوںکی ان لسٹمنٹ کرلی گئی ہے۔
وزارت کے ذرائع کے مطابق نئی ایک سوکمپنیوںکی لسٹ کل لاہورہائیکورٹ میںپیش کی جائے گی جس کے بعد عدالت سے کوٹہ سے متعلق احکامات لیے جائیں گے۔اس حوالے سے وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری حج حافظ شیر علی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ عدالت کے حکم پرنئی آنے والی کمپنیوں کے کاغذات کی مکمل چھان بین کی گئی ہے جبکہ 15 اگست کووزارت نئی500کمنپوںکی لسٹ کورٹ میںپیش کرے گی
انھوںنے بتایا کہ جن پرانے رجسٹرڈ شدہ حج گروپ آرگنائزرزکے چھان بین کے بعدکاغذات درست پائے گئے انھیںحج انتظامات کرنے کا اجازت نامہ فراہم کردیاگیا اور ان کے ویزے بھی جلد لگوائے جائیں گے،انھوںنے بتایاکہ سرکاری اسکیم کے تحت حج انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے جس کیلیے ملک سے پہلی حج پرواز 19ستمبرکوحجاز مقدس جائیگی۔