جوڈی فوسٹر پسندیدہ ہدایتکارہ ہیں جینیفر لارنس

مستقبل میں بھی موقع ملا تو ہدایتکار جو ڈی فوسٹر کے ساتھ مزید کام کرنا چاہوں گی، جینیفر لارنس


Net News May 17, 2013
مستقبل میں بھی موقع ملا تو ہدایتکار جو ڈی فوسٹر کے ساتھ مزید کام کرنا چاہوں گی، جینیفر لارنس فوٹو: فائل

ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے کہا ہے کہ ان کی پسندیدہ ہدایتکارہ جوڈی فوسٹر ہیں۔

اداکارہ جینیفر لارنس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سال 2011 میں انھیں ہدایتکار فوسٹر کے ساتھ فلم ''ہیوز'' میں اکٹھے کام کرنے کا موقع ملا تھا تب سے وہ ان کی پرستار ہوگئی ہیں، انھیں فوسٹر کا کام کرنے کا طریقہ بہت اچھا لگتا ہے، انھیں اپنے کام میں مہارت ہے، ان کے ساتھ کام کرکے انھیں اچھا لگا اوربہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

انھوں نے کہا کہ انھیں مستقبل میں بھی موقع ملا تو وہ ہدایتکار جو ڈی فوسٹر کے ساتھ مزید کام کرنا چاہئیں گی۔ انھوں نے آئندہ فلمی پرجیکٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دنوں ایکس مین، ڈیز آف فیوچر کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں وہ غیر فطری مخلوق کا کردار نبھا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔