پی ٹی آئی کی پنجاب اور خیبر پختون خوا کے پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس بھی طلب

عمران خان دونوں اجلاسوں میں متعلقہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا اعلان کریں گے


ویب ڈیسک August 07, 2018
عمران خان دونوں اجلاسوں میں متعلقہ صوبوں کے وزراء اعلیٰ کا اعلان کریں گے . فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس بھی طلب کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد صوبوں میں حکومت سازی کے لیے کپتان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس طلب کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو وزیراعظم نامزد کردیا

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے لیے اجلاس آج ہوگا جب کہ خیبر پختوان خوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے لیے اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

عمران خان دونوں اجلاسوں میں متعلقہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا اعلان کریں گے اس حوالے سے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں