اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام زیرغور

شاہ محمود قریشی یہ منصب نہیں سنبھالنا چاہتے تاہم انھیں راضی کر لیا گیا ہے۔


Monitoring Desk August 07, 2018
شاہ محمود قریشی یہ منصب نہیں سنبھالنا چاہتے تاہم انھیں راضی کر لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وائس چیئرمین کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان مضبوط اپوزیشن کو سنبھالنے کیلیے کسی دوسرے کو نہیں آزمانا چاہتے، وہ اس عہدے کے لیے تجربہ کار رکن اسمبلی کا انتخاب چاہتے ہیں، اس بناء پرشاہ محمود قریشی کو اسپیکرکیلئے موزوں سمجھا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکرکے لیے زرتاج گل اور شہریار آفریدی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی اورعمران اسماعیل نے اس خبرکی تردید کی ہے۔عمران اسماعیل نے کہا عمران خان نے کسی قابل سمجھا اور عہدہ دیا تو قبول کریں گے۔شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاانہیں اسپیکربنانے کا فیصلہ نہیں ہوا،میڈیا میں صرف قیاس آرائیاں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں