جڑواں شہروں میں طوفانی بارش سڑکیں تالاب بن گئیں ٹریفک کا نظام درہم برہم

خیبر اورکرم اضلاع میں 4 مکانات کی چھتیں گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 بچے اور4 خواتین شامل ہیں۔


خیبر اورکرم اضلاع میں 4 مکانات کی چھتیں گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 بچے اور4 خواتین شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

جڑواں شہروں میں رات گئے طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، مختلف سڑکوں پر گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، چوکوں میں ٹریفک سگنل بھی جواب دے گئے۔ نشیبی علاقوں اور کچی آبادیوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ موسلادھار بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا جب کہ دیگر شہروں میں بھی بارش اور بعض مقامات پر ٹھنڈی ہوائی چلتی رہیں۔

دوسری جانب خیبر اورکرم اضلاع میں 4 مکانات کی چھتیں گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 بچے اور4 خواتین شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔