’’چھکا‘‘ لگانے والے بولر کے خلاف تادیبی کارروائی کا اعلان

بولر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم اس کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی۔


Sports Desk August 07, 2018
بولر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم اس کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ میں کلب کرکٹ کے دوران ایک بولر نے حریف بیٹسمین کو سنچری سے محروم رکھنے کیلیے گیند کو خود ہی چھکے کے لیے بائونڈری کے باہر اچھال دیا تھا، اس کے خلاف کلب نے تادیبی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

سمرسٹ لیگ میں مائن ہیڈ کلب کے بیٹسمین جے ڈیریل 95 رنز پر ناٹ آئوٹ جبکہ ان کی ٹیم کو فتح کیلیے 5 رنز درکار تھے، اتنے میں حریف ٹیم پرنیل کلب کے بولر نے نوبال کرتے ہوئے گیند کو بائونڈری کے باہر چھکے کے لیے اچھال دیا، جس سے مائن ہیڈ کلب تو جیت گیا مگر جے ڈیریل سنچری سے محروم رہ گئے، مذکورہ بولر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم اس کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |