اے ایس او نے اسمگلڈ سگریٹس انڈین گٹکا اور چھالیہ پکڑلی
3 ہزارڈنڈے سگریٹس،84 کلوانڈین گٹکا اور12ہزار400کلوچھالیہ ٹرک میں چھپائی گئی تھی
پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کراچی نے سپرہائی وے پر ایک ٹرک پر چھاپہ کر بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سگریٹس، انڈین گٹکا اورچھالیہ برآمد کرلیا۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اے ایس او محمد فیصل خان نے ایکسپریس کوبتایا کہ اے ایس او ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر مال بردار ٹرک نمبر TKA794 کو جانچ پڑتال کے لیے روکا تو اس سے اسمگل شدہ 3 ہزار ڈنڈے سگریٹس، 84 کلوگرام انڈین گٹکاجوکہ پاوچز کی صورت میں موجود تھے اورمختلف بوریوں میں 12400کلوگرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کیاگیا۔
محمد فیصل خان نے بتایا کہ اسمگل شدہ سیگریٹس انڈین گٹکا اور چھالیہ کی مجموعی مالیت60 لاکھ68 ہزار روپے ہے جن میں ڈنہل سیگریٹ کی مالیت24 لاکھ روپے، سفینا گٹکا کی مالیت6 لاکھ30 ہزار روپے اور 155 بوریوں میں موجود اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت 30 لاکھ 38 ہزار روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسمگل شدہ مذکورہ اشیا کو کراچی منتقل کرکے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کسٹمز اے ایس او نے مقدمہ درج کرکے مال ضبط کرلیا ہے اور تفتیش کے دائرہ کار کو توسیع دیدیا گیا ہے۔