وائٹ ہاؤس کا نام کیسے پڑا

تاریخی سچائی کی کہانی۔


عبیداللہ بیگ August 07, 2018
اس عمارت کا حقیقی رنگ زردی مائل تھا اور اس کی دیواریں چونے کے پتھر سے تیار کی گئی تھیں۔ فوٹو: فائل

امریکا کے صدر کا گھر، وائٹ ہائوس ایسا مقام ہے جسے پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے بلکہ محض نام لینے سے بھی لوگ شناخت کرلیتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس نام کی وجہ کا اس عمارت کی رنگت سے کچھ لینا دینا نہیں۔جی ہاں واقعی وائٹ ہائوس کے نام کا عمارت کی رنگت سے کوئی واسطہ نہیں۔

امریکی عوام میں مشہور ہے کہ اس عمارت کو تب سفید رنگ سے رنگا گیا تھا جب برطانوی فوجیوں نے 1812 ء کی جنگ میں اسے تباہ کرنے کی کوشش کی، مگر یہ رنگت اس زمانے سے پہلے کی ہے۔1791 ء میں جب اس جگہ کی تعمیر شروع ہوئی تو اسے ایوان صدر یعنی صدر کے گھر کا نام دیا گیا تھا اور 1798 ء میں اسے سفید رنگ سے رنگا گیا۔

اس عمارت کا حقیقی رنگ زردی مائل تھا اور اس کی دیواریں چونے کے پتھر سے تیار کی گئی تھیں۔

یہ دیواریں سردیوں میں منجمند ہوجاتی تھیں۔ مزدوروں کو موسم کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے اسے وائٹ واش رنگت دینا پڑی تاکہ رنگ ہمیشہ تروتازہ رہ سکے۔

ویسے تو اس کا آفیشل نام صدارتی ہائوس تھا مگر لوگوں نے اسے ایک عرفیت دے دی یعنی وائٹ ہائوس۔1812 ء میں ایک کانگریس مین نے اس اصطلاح کا استعمال ایک خط میں کیا اور 1818 ء میں عمارت کو اصل سفید رنگ سے رنگا گیا۔مگر 1901 ء سے پہلے تک اس کی عرفیت کو آفیشل حیثیت نہیں ملی تھی جو کہ صدر تھیوڈور روزویلٹ نے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں