لانڈھی میں نوجوان کے قاتل 2 دوست گرفتار
حمیداورنویدسگے بھائی اورمقتول کے دوست ہیں،حمیدکی منگیترتابش کے گھرٹھہری تھی،ملزمان کوشبہ تھامقتول نے اس سے زیادتی کی
لانڈھی میں سیاسی جماعت کے کارکن کے قاتل 2 دوست پکڑے گئے۔
ایس پی لانڈھی ڈویژن پولیس کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی اور ایس پی لانڈھی شعبان علی نے بتایا کہ اتوار کی صبح لانڈھی نمبر 2 جوہر لائبریری سے متصل پاک سے ملنے والی پی ایس پی کے کارکن تابش ولد محمد تقی کی گلا کٹی لاش ملی تھی پولیس نے 24 گھنٹے میں متوفی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان حمید خان اور نوید خان کوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا انھوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں ملزم سگے بھائی اور مقتول کے دوست کے ساتھ ساتھ محلے دار بھی ہیں۔
ساجد سدوزئی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش مقتول تابش کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم حمید خان کی منگیتر مقتول تابش کے گھر میں ٹھہری ہوئی تھی اور ملزمان کو شبہ ہوا کہ مقتول نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس پرگرفتاردونوں بھائیوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مقتول تابش کو گھر سے بلایا اور گھر سے کچھ فاصلے پر لے جا کر تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے مقتول تابش کو غیرت کے نام پر قتل کیا انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد جب پولیس نے قتل کی تفتیش شروع کی اور مقتول کے دوستوں کو تھانے طلب کیا تو گرفتار ملزم نوید بھی تھانے پہنچا اور اس نے بتایا کہ اس کا بھائی حمید رات ساڑھے 4 بجے سے پکنک پر گیا ہوا ہے اب تک لوٹا نہیں جس پر پولیس کو شک ہوا اور پولیس نے نوید کو حراست میں لے کر اس کے بھائی کو بھی طلب کرلیا اور تفتیش کی تو انھوں نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ ماہ 7 جولائی میں کورنگی تھانے کی حدود کورنگی ڈیڑھ نمبر سیکٹر32 اے میں سینیٹری کی دکان میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران2 سگے بھائیوں نصراللہ اور اس کے چھوٹے بھائی ظفر اللہ کے قتل میں ملوث ملزم عبدالستار کوگرفتارکرلیا جبکہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھی فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ دھرے قتل کے جائے وقوع سے پولیس کو واردات میں استعمال کی جانے والی ایک موٹر سائیکل ملی تھی جو کہ گرفتارملزم کی ملکیت تھی اورگرفتار ملزم نے واردات کے بعد رسالہ تھانے میں اپنی موٹر سائیکل چوری ہونے کی جھوٹی رپورٹ درج کرائی تھی اوراسی جھوٹی رپورٹ نے ان کا بھانڈا پوٹ اور ان کے ملزم گرفتارہوگیا۔