رواں ہفتے مون سون بارشوں کا امکان نہیں محکمہ موسمیات

پیرکو درجہ حرارت 32 ڈگری رہا، اگلے چند روز مطلع ابر آلود اور درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہے گا


Staff Reporter August 07, 2018
پیرکو درجہ حرارت 32 ڈگری رہا، اگلے چند روز مطلع ابر آلود اور درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ فوٹو: آئی این پی

ISLAMABAD: کراچی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ اگلے 3 روز کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا کہ ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے نئے سلسلے کے تحت کراچی میں بارشوں کا کوئی امکان موجود نہیں ہے تاہم اگلے چند روز کے دوران شہرکا مطلع حسب سابق ابر آلود رہے گا جبکہ درجہ حرارت متوازن رہنے کا امکان ہے، مون سون کا دورانیہ اگلے ماہ ستمبر کے وسط یا اختتام تک رہے گا تاہم ستمبر میں شہر میں بارش کے امکانات انتہائی کم ہوجاتے ہیں پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری رہا، گزشتہ روز سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوائوںکی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر سے جاری پیش گوئی کہ مطابق اگلے3 روز کے دوران شہر کا موسم معتدل رہ سکتا ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں