قائمہ کمیٹی میںڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل پراتفاق ہوگیا

آئندہ اجلاس میںمنظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،سربراہ چیف ایگزیکٹوآفیسر ہوگا

آئندہ اجلاس میںمنظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،سربراہ چیف ایگزیکٹوآفیسر ہوگا, فوٹو : فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسزمیںڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2012ء پراتفاق رائے ہوگیا جبکہ مذکورہ بل عید کے بعدہونے والے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیاجائے گا،بل کے تحت ادویات کی رجسٹریشن اور قیمتوں کے تعین کیلیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ڈرگ پالیسی بورڈ تشکیل دیاجائے گا،پالیسی بورڈکا سربراہ گریڈ 22کاسیکریٹری جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹوآفیسرسربراہ ہوگا جس کی تعیناتی وزیراعظم کریں گے۔


پیر کوچیئرمین کمیٹی ظفر علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میںوفاقی سیکریٹری نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز نے بتایاکہ مسودہ قانون کے تحت ڈرگ پالیسی بورڈ تشکیل دیا جائے گا جس کاسربراہ گریڈ 22 کا سیکریٹری ہو گاجبکہ دیگر ممبران میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے سیکریٹری ہیلتھ کے علاوہ وفاقی دارالحکومت فاٹا کے نمائندے شامل ہوں گے پالیسی بورڈمیںوفاق کی جانب سے سیکریٹری جبکہ صوبوں کی جانب سے سیکریٹری صحت نمائندگی کریں گے ادویات کی رجسٹریشن لائسنسنگ قیمتوں کے تعین اور کوالٹی کنٹرول کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی

جس کے ممبران کی تعداد 13ہوگی جبکہ سربراہ چیف ایگزیکٹو آفیسرہوگا رکن کمیٹی عبدالحسیب خان نے کہاکہ وفاقی وزیر اور سیکریٹری نے من پسند کمپنیوں کو ایک ہزارادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے کر عام شہریوں کی جیبوں سے کروڑوں روپے نکالے۔
Load Next Story