ملتان میں استاد کے تشدد سے بچی جاں بحق

ماہنور پر نہ صرف استاد نے تشدد کیا بلکہ اسپتال انتظامیہ نے علاج کے دوران غفلت کا مظاہرہ بھی کیا، اہل خانہ کا الزام


ویب ڈیسک August 07, 2018
ماہنور پر نہ صرف استاد نے تشدد کیا بلکہ نشتر اسپتال انتظامیہ نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا، اہل خانہ کا الزام

قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد سے بچی جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد کے باعث بچی کا نچلا دھڑ مفلوج ہوگیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے بچی کو نشتراسپتال میں داخل کرایا جہاں بچی زیر علاج تھی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد بچی پر تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متاثرہ بچی ماہ نور کے اہل خانہ کے مطابق بچی پر استاد کی جانب سے تشدد کیا گیا جب کہ نشتر اسپتال انتظامیہ نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ماہ نور دم توڑ گئی، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچی کی ہلاکت پر ورثا نے نشترروڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹریفک بلاک کردی۔ بچی کے اہل خانہ نے چیف جسٹس پاکستان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |