کراچی میں عسکری پارک کے نام سے عسکری ہٹانے کیلئے درخواست دائر

کمرشل پارک کے ساتھ لفظ عسکری لگانا غیر قانونی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک August 07, 2018
کمرشل پارک کے ساتھ لفظ عسکری لگانا غیر قانونی ہے، درخواست گزار فوٹو:فائل

عسکری پارک کے نام میں لفظ عسکری کا استعمال چیلنج کردیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے عسکری پارک کو دوبارہ نہ کھولنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار احمد زمان اور شاہ زمان خان نے سندھ حکومت، کمشنر کراچی، میئر کراچی، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ کمرشل پارک کے ساتھ لفظ عسکری لگانا غیر قانونی ہے، پارک متعلقہ حکام کی بغیر منظوری کے چلایا جا رہا ہے، انتظامیہ نے بغیر منظوری کے چین سے خطرناک جھولے منگوائے اور انہیں لگانے سے متعلق کسی ضابطے پر عمل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عسکری پارک میں جھولا گرنے سے بچی جاں بحق، 16 زخمی

شہر کے بیشتر پارک کمرشل کرکے غریب عوام سے سستی تفریح چھین لی گئی، مئیر کراچی پارکوں کی انسپکشن سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں
درخواست گزار نے کہا کہ پارکوں میں مفت داخلہ کی ہدایت دی جائے، مکمل معائنہ اور تحقیقات تک عسکری پارک نہ کھولا جائے اور پارک انتظامیہ کو عسکری کا لفظ ہٹانے کی ہدایت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جھولا چین سے درآمد کیا گیا، سیٹ بیلٹ خراب ہونے کا انکشاف

واضح رہے کہ 15 جولائی کو اتوار کے روز کراچی میں پرانی سبزی منڈی پر واقع عسکری پارک میں جھولا گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس پارک میں نئے جھولے لگائے گئے تھے اور تزئین و آرائش کے بعد عید کے روز کھولا گیا تھا لیکن صرف ایک ماہ بعد ہی ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا جس میں جانی نقصان ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |