جوہری پروگرام ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مذاکرات پھر ناکام

تفصیلی مذاکرات کے باوجود فریقین کے درمیان معاہدے کے مسودے پر اتفاقِ رائے نہیں ہوسکا: عالمی ادارے کے عہدیدار کی گفتگو


News Agencies May 17, 2013
مذاکرات کے دوران بعض اختلافات کو ختم اور مسودے میں متعدد نکات پر اتفاق رائے کر لیا گیا ہے، ایرانی سفیر علی اصغر سلطانی

عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئے۔

پی ٹی وی کے مطابق فریقین کے درمیان گانا میں ہونیوالے مذاکرات کا دور کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی ادارے کے نائب سربراہ ہاربن نکلٹس نے مذاکرات میں کسی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان معاہدے کے سودے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے جبکہ ایران نے مذاکرات کے دوران مسودے کے بعض نکات پر اتفاق رائے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔



آئی اے ای اے کیلیے ایرانی سفیر علی اصغر سلطانی نے سی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات کے دوران بعض اختلافات کو ختم اور مسودے میں متعدد نکات پر اتفاق رائے کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین جلد دوبارہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں