کراچی سابق ناظم قتل نبیل گبول کے گھر پر دوبارہ فائرنگ

عابد الیاس گاڑی پر فائرنگ سے زخمی، اسپتال جا کر دم توڑ دیا، جماعت اسلامی سے تعلق تھا

عابد الیاس گاڑی پر فائرنگ سے زخمی، اسپتال جا کر دم توڑ دیا، جماعت اسلامی سے تعلق تھا۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی رہائش گاہ پر دوسری بار فائرنگ کی گئی۔

ڈیفنس فیز 6 خیابان ہلال میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ نبیل گبول نے ایکسپریس کو بتایا کہ ان کے بنگلے کو دوسری بار نشانہ بنایا گیا ہے اور اس واقعے میں بھی وہی عناصر ملوث ہیں جنھوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ان کے بنگلے پر فائرنگ کی تھی۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر قادر پٹیل ملوث ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے وہ ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے،آنے والا وقت بہت کڑا ہے جس میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو سکتی ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں گلبہار کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میںنامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 45 سالہ محمد عابد الیاس شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لیاقت آباد ٹاؤن یونین کونسل نمبر 10 کے سابق ناظم اور تعمیراتی کمپنی کا مالک تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی اور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔




علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں دیور بھابھی ، پولیس اہلکار اور3بھائیوں سمیت6 افراد زخمی ہوگئے ، صدر الیکٹرانک مارکیٹ میں بھتے کے تنازعے پر فائرنگ سے زخمی دکاندار دوران علاج دم توڑ گیا ریکسر لائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے45سالہ عامر عباس ولد زین العابدین اور اس کی بھابھی25سالہ صائمہ زخمی ہو گئی، ڈیفنس کے علاقے کالا پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے27سالہ پولیس کانسٹیبل زاہد حسین ولد محمد صدیق زخمی ہو گیا۔

منگھو پیر اچانک ہوٹل کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ اور تشدد سے40سالہ محمد یوسف میرانی ولد میجر حسین میرانی اور اس کے2 بھائی28سالہ اکبر علی میرانی اور18سالہ محمد یونس میرانی زخمی ہو گئے۔اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن ڈبہ موڑ سیکٹر ساڑھے گیارہ میں 12 مئی کو موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن 26 سالہ عبدالجبار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story