آئندہ بجٹ شادی ہالوںمہنگے اسپتالوں کلینکس پربھی ٹیکس لگے گا

ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیلیے آمدنی یا اخراجات کی حد مقرر کی جائیگی۔ ذرائع


Irshad Ansari May 17, 2013
ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیلیے آمدنی یا اخراجات کی حد مقرر کی جائیگی۔ ذرائع فوٹو: فائل

ایف بی آرکی طرف سے آئندہ مالی سال 2013-14کے بجٹ میں ہوٹلوں، شادی ہالوں،اسکولوں،چارٹرڈ اکائونٹنٹس انسٹی ٹیوشنز، مہنگے پرائیویٹ کلینک اور اسپتالوں سمیت دیگر اداروں پر 5 سے10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیے جانے کاامکان ہے جس سے اسپتالوں میں علاج معالجہ اور اسکولوں میں تعلیم مزید مہنگی ہونے کاخدشہ ہے۔

تاہم ایف بی آرکا کہنا ہے کہ اس سے علاج اورتعلیم مہنگی نہیں ہوگی۔ صرف ڈاکومینٹیشن کیلیے اقدام اٹھایا جارہا ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس تجویزکو منظورکرلیاگیا توایف بی آر کو20ارب کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیلیے آمدنی یا اخراجات کی حد مقرر کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں