الطاف حسین کیخلاف کسی کارروائی کا علم نہیں دفتر خارجہ

متحدہ کے قائد کے معاملے میں ہمیں سیاسی رہنمائی کاانتظارہے،کیری کے دورے کی تفصیلات دستیاب نہیں

متحدہ کے قائد کے معاملے میں ہمیں سیاسی رہنمائی کاانتظارہے، امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،کیری کے دورے کی تفصیلات دستیاب نہیں. فوٹو فائل

دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کریں گے۔

ان سمجھوتوں کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ برطانیہ یا پاکستان میں الطاف حسین کے خلاف کسی بھی کارروائی کا علم نہیں اس سلسلے میں انھیں سیاسی رہنمائی کاانتظار ہے،امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ اے پی پی کے مطابق جمعرات کوہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ22 مئی کواسلام آباد پہنچنے پرچینی وزیراعظم کاپرتپاک خیرمقدم کیاجائے گا۔ صدرزرداری چینی مہمان کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے۔ چینی وزیراعظم میاں نواز شریف وسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی ملیں گے۔چینی وزیراعظم چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملیں گے۔ترجمان نے ایک سوال پر بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہیں۔




انھوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعاون پر مبنی شراکت داری ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان باہمی اعتماد اورباہمی مفادکی بنیادپرامریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کاخواہشمند ہے۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ امریکا میں پاکستانی سفیرشیری رحمن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ15ممالک میں نان کیریئر سفارتکار متعین ہیں اورنئی حکومت ان کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔آن لائن کے مطابق انہوںنے بتایاکہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام بھارتی جیلوںمیںقیدتمام پاکستانی کامعاملہ اٹھایاہے اور بھارت سے اس معاملے پرمثبت رد عمل کی توقع ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ پاکستانی زائرین کوعراقی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے ویزوں پرعراقی وزارت داخلہ کی ٹکٹوںکی عدم موجودگی کامعاملہ عراقی سفارتخانے اورعراقی وزارت خارجہ سے اٹھایا ہے اپنے ابتدائی بیان میں انہوں نے پاکستانی قوم کوانتخابات پر مبارکباددی انہوں نے بتایاکہ دفتر خارجہ الیکشن کمیشن اوروزارت داخلہ نے 350سے زائدغیرملکی مبصرین کوانتخابی عمل کے جائزے کیلیے تمام سہولیات فراہم کیںانتخابی عمل کے بارے میں یورپی یونین کے مبصرین نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جوکہ خوش ائند ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story