نائن زیرو میں دہشت گردوں کا پناہ دینے کا کیسعامر خان پر ترمیمی فردجرم عائد

ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا

سماعت 21اگست تک ملتوی،فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما عامرخان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے میں ترمیمی فردجرم عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی تو ضمانت پر رہا ایم کیوایم کے رہنما عامر خان اور گرفتار نامزد ملزمان منہاج قاضی اوررئیس مما عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام میں عامرخان اور منہاج قاضی پر فردجرم عائد


عدالت نے عامر خان سمیت تینوں ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان نے صحت ِ جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ مقدمے میں عامر خان اور منہاج قاضی پر پہلے بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی ،مفرور ملزم رئیس مما پر گرفتاری کے بعد دوبارہ ترمیمی فرد جرم عائد کی گئی۔

عامر خان و دیگر کے خلاف ایم اکیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے،کیس میں ملزم منہاج قاضی اور رئیس مما گرفتارہیں جب کہ عامر خان ضمانت پر رہا ہیں۔
Load Next Story