متفقہ وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ن لیگ کوتعاون کا اشارہ

سرتاج عزیز صدر،ظفرالحق کے سینیٹ میں قائد ایوان بننے کا امکان،کابینہ دو مرحلوں میں مکمل ہوگی


سرتاج عزیز صدر،ظفرالحق کے سینیٹ میں قائد ایوان بننے کا امکان،کابینہ دو مرحلوں میں مکمل ہوگی. فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) نواز شریف کو متفقہ وزیراعظم منتخب کرانے کیلیے سرگرم ہوگئی ہے۔

اس ضمن میں پیپلزپارٹی سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نواز شریف کو متفقہ وزیراعظم منتخب کرانے کیلیے ن لیگ پیپلزپارٹی کے تعاون کی خواہشمند ہے اور پیپلزپارٹی نے بھی تعاون کرنیکا اشارہ دیا ہے۔ شہباز شریف جلد پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کر کے قومی چارٹر پیش کریں گے۔ 2008کے انتخابات کے بعد ن لیگ نے بھی یوسف رضا گیلانی کو متفقہ وزیراعظم بنانے میں تعاون کیا تھا۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ ایک ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سرتاج عزیز کو صدر مملکت بنایا جارہا ہے۔

راجہ ظفرالحق سینٹ میں قائد ایوان ہوں گے۔ وفاقی کابینہ دو مرحلوں میں مکمل ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 12 وزرأ حلف اٹھائیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ وفاقی وزیر داخلہ ہوں گے۔ چودھری جعفر اقبال، احسن اقبال، خواجہ آصف، عبدالغفار ڈوگر وفاقی وزیر ہوں گے۔ اسحاق ڈار، خرم دستگیر، رانا تنویر، عابد شیر علی، ریاض پیرزادہ کے نام بھی وزرأ کی فہرست میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |