رحمن ملک منظر نامے سے غائب پارٹی رہنمائوں کے فون سننا بھی بند کردیے

رحمن ملک سے رابطے کیے توان کے سیکریٹری کی جانب سے مسلسل رحمن ملک کے مصروف ہونے کا کہاگیا


Numainda Express May 17, 2013
رحمن ملک سے رابطے کیے توان کے سیکریٹری کی جانب سے مسلسل رحمن ملک کے مصروف ہونے کا کہاگیا. فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی عبرتناک شکست کے بعد سیاسی منظرنامے سے غائب ہیں ۔

پارٹی رہنمائوں کے فون سننا بھی بندکردیے ۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی شکست کے بعدجب پارٹی رہنمائوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارٹی موقف کیلیے رحمن ملک سے رابطے کیے توان کے سیکریٹری کی جانب سے مسلسل رحمن ملک کے مصروف ہونے کا کہاگیا اور آج کل عام انتخابات سے پہلے شریف برادران پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے رحمن ملک خود سیاسی منظر نامے سے غائب ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔