
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی شریک تھی۔
ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف بلوچستان کے بنیادی مسائل حل کرے جب کہ سی پیک پاکستان اور بلوچستان کے لوگوں کیلئے گیم چینجر ہے اور قانون کے مطابق روزگار کا پہلا حق گوادر کے لوگوں کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وزیراعظم کے لیے حمایت کریں گے۔
ShahZain Bugti called upon the PM-designate @ImranKhanPTI in Bani Gala today & ensured his party's support for Prime Minister's election in Assembly session. pic.twitter.com/X88GNYPA3h
— PTI (@PTIofficial) August 7, 2018
عمران خان نے شاہ زین بگٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے شاہ زین بگٹی اور ان کی جماعت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے کیوں کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔