عمران خان سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات حکومت سازی کیلیے حمایت کا اعلان

بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، عمران خان


ویب ڈیسک August 07, 2018
شاہ زین بگٹی اور انکی جماعت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے،عمران خان۔ فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے عمران خان کی وزیراعظم کے لیے حمایت کا اعلان کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی شریک تھی۔

ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف بلوچستان کے بنیادی مسائل حل کرے جب کہ سی پیک پاکستان اور بلوچستان کے لوگوں کیلئے گیم چینجر ہے اور قانون کے مطابق روزگار کا پہلا حق گوادر کے لوگوں کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وزیراعظم کے لیے حمایت کریں گے۔



عمران خان نے شاہ زین بگٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے شاہ زین بگٹی اور ان کی جماعت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے کیوں کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں