بینک کا نمائندہ بن کر لوگوں کو جعلی فون کالز کی جارہی ہیں اسٹیٹ بینک

عوام جعلی فون کالز سے ہوشیار رہیں اور اکاؤنٹ نمبر سمیت دیگر معلومات کسی پر ظاہر نہ کریں، اسٹیٹ بینک کا انتباہ


ویب ڈیسک August 07, 2018
عوام جعلی فون کالزکی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں، اعلامیہ اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو جعلی فون کالز سے ہوشیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھاتے دار اکاؤنٹ نمبر اور دیگر معلومات کسی کو نہ بتائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کچھ عناصر اسٹیٹ بینک کا اہلکاربن کر عوام کو جعلی فون کالز کر رہے ہیں اور کھاتے داروں سے شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹ نمبرز معلوم کر رہے ہیں جب کہ کوائف نہ بتانے والوں کو بینک اکاؤنٹس بند یا منجمد کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ادارہ کمرشل بینکوں کے صارفین سے براہ راست رابطہ نہیں کرتا لہذا کھاتے داراکاؤنٹ نمبر اور دیگرمعلومات کسی پر ظاہر نہ کریں، عوام جعلی فون کالز کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں کوائف اور معلومات کے غیر قانونی استعمال پر نقصان کی صورت میں اپنے بینک سے رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں