اوکاڑہ میں لاپتا لڑکی کی لاش جنگل سے برآمد زیادتی کے بعد قتل کیا گیا

محنت کش کی 18 سالہ بیٹی ساجدہ ایک روز قبل گھر سے لاپتا ہوگئی تھی


ویب ڈیسک August 07, 2018
محنت کش کی 18 سالہ بیٹی ساجدہ ایک روز قبل گھر سے لاپتا ہوگئی تھی (فوٹو: فائل)

پنجاب کے علاقے اوکاڑہ میں جنگل سے ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے گاؤں 35 ٹو ایل کے محنت کش اللہ دتہ کی 18 سالہ بیٹی ساجدہ ایک روز قبل گھر سے لاپتا ہوگئی تھی آج اوکاڑہ پپلی پہاڑ جنگلات سے اس کی لاش برہنہ حالت میں ملی ہے جس سے بدبو کے بھپکے اٹھ رہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، اہل خانہ لڑکی کی لاش گھر لے آئے۔ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ اس قتل سے متعلق پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں