خسرہ کیس لاہورہائی کورٹ نے اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو طلب کرلیا

جناح،میواورسروسز اسپتال کےایم ایس صاحبان بتائیں کہ خسرہ کےباعث اموات کا سلسلہ کیوں نہیں رک رہا،جسٹس خالد محمود


ویب ڈیسک May 17, 2013
جناح،میواورسروسز اسپتال کےایم ایس صاحبان بتائیں کہ خسرہ کےباعث اموات کا سلسلہ کیوں نہیں رک رہا،جسٹس خالد محمود فوٹو:فائل

ہائی کورٹ نےخسرہ کیس میں اسپتالوں کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوذاتی طورپرطلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں خسرہ سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر جسٹس خالد محمود خان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن ہونےکے باوجود خسرہ سے ہلاکتیں ہورہی ہیں ، جناح، میواورسروسز اسپتال کےایم ایس صاحبان بتائیں کہ خسرہ کےباعث اموات کا سلسلہ کیوں نہیں رک رہا۔

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن زائدالمیعاد ہونےکی وجہ سےاپنا اثرکھوچکی ہیں ، عدالت نے آئندہ سماعت پرمحکمہ صحت اورپنجاب حکومت سےبھی جواب طلب کرلیاہے جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 21 مئی کوہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |