پارلیمنٹ اورآئین پرنئے طرزکے حملوں پرنظررکھنا ہوگی زرداری

قبائلی علاقوں میں بلدیاتی نظام کے نفاذکا اعلان،یوم آزادی تقریب...


APP/Monitoring Desk August 14, 2012
قبائلی علاقوں میں بلدیاتی نظام کے نفاذکااعلان،یوم آزادی تقریب سے خطاب۔ فوٹو فائل

صدرمملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی پر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بلدیاتی نظام نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور آئین پر نئے طرز کے حملوں پر نظر رکھنا ہوگی، پارلیمنٹ عوام کی آواز ہے اور اسے کوئی خاموش نہیں کر سکتا، ہمیں پارلیمنٹ کی عزت و وقار کو تحفظ دینا ہے، جن مقاصد کیلیے پاکستان بنایا گیا، ان کے حصول کیلیے کوشاں ہیں، عسکریت پسندوں کو مل کر شکست دیںگے، آزاد اور مضبوط قوم ہیں ، مگر خطرات بھی موجود ہیں ، قائد اعظم کے فلسفے پر عمل کرکے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے ، عسکریت پسند سوچ ختم کر کے ملک کو مستحکم کریںگے۔

ایوان صدر میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اصلاحات نافذ کریں گے ، ہم نے سیاسی جماعتون کو فاٹا تک رسائی دی ہے ، مجھے خوشی ہے کہ قبائلی علاقوں کیلیے بلدیاتی نظام کا اعلان کر رہا ہوں ، آنے والے وقت میں قبائلی علاقوں میں مقامی لوگوں کی خواہشات کے مطابق مقامی حکومت ہوگی۔ انھوںنے کہاکہ ہماری پہلی جمہوری حکومت ہے جو مدت پوری کرنے جارہی ہے،

اس وقت ملک کو بہت سے خطرات کاسامناہے ، عسکریت پسندی ملک کیلیے ایک بڑاخطرہ ہے، ہم پارلیمنٹ کوسازشوں سے بچائیں گے۔ اے پی پی کے مطابق صدرنے کہاکہ آئندہ سال قبائلی عوام کی امنگوں اوروہاں کے رسم و رواج کے مطابق مقامی سیلف گورننس لانے کا سال ہوگا، فاٹا میں بلدیاتی نظام بتدریج متعارف ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں