مالاکنڈ 2 مساجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے 15 افراد جاں بحق 29 زخمی

بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک May 17, 2013
لوگوں نے اپنی مدد آپ اورریسکیوٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، فوٹو : فائل

بٹ خیلہ کے علاقے بازدرہ بالا کی 2 مساجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مالا کنڈ کے علاقے بٹ خیلہ کی 2 مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل خطبہ دیا جارہا تھا کہ اسی دوران دونوں مساجد میں دھماکے ہوگئے جس کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور29 زخمی ہوگئے، لوگوں نے اپنی مدد آپ اورریسکیوٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں