مقبوضہ غزہ اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے 2 کارکن شہید

صہیونی فوج کے ڈرون حملے میں جنگجو احمد مرجان اور عبدالحفیظ الصلاوی شہید کیے گئے


News Agencies August 08, 2018
اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی، صحافی سمیت 13 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی حملے میں حماس کے 2 کارکن شہید ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو ایک اسرائیلی ڈرون کے ذریعے یہ کارروائی کی گئی، حماس کے عسکری دھڑے عزالدین القسام بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ شہید ہونے والے جنگجو احمد مرجان اور عبدالحفیظ الصلاوی تھے، علاوہ ازیں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں ایک صحافی اور ایک سابق اسیر سمیت 13 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حراست میں لیے جانیوالے فلسطینیوں میں اسرائیلی اہداف پر حملوں میں ملوث افراد بھی شامل ہیں، حراست میں لیے جانے والوں میں ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کے راملہ کے نامہ نگار ابراہیم عاھد الرنتیسی بھی شامل ہیں، انھیں مغربی قصبے رنتیس سے حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے راملہ کے شمال مغربی قصبے دیر ابو مشعل میں گھر گھر تلاشی کے دوران سابق اسیر ابراہیم ریاض، قلقیلیہ سے 2، بیت لحم سے 3، دیر سامت سے 4، مغربی الخلیل اذنا سے 2، الفوار کیمپ سے 2 اور ایک سابق اسیر کو حراست میں لے لیا گیا، اسرائیلی فوج نے الجلزون کیمپ میں تلاشی کے دوران شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں