ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوئی جہاں ضرورت پڑی حملے کئے جائیں گے پینٹاگون

ڈرون حملوں سےمتعلق کانگریس کےاختیارات میں تبدیلی کی ضرورت نہیں،دہشتگردوں کا تعاقب بوسٹن سےفاٹا تک جاری رہے گا،پینٹاگون


ویب ڈیسک May 17, 2013
القاعدہ کے خلاف جنگ مزید 20 سال جاری رہ سکتی ہے، پینٹاگون فوٹو: رائٹرز

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا ڈرون حملوں کی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا اورجہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں ڈرون حملے کئے جائیں گے ۔

پنٹاگون کے سینئر اہلکاروں نے سینیٹ کی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ القاعدہ کے خلاف جنگ مزید 20 سال جاری رہ سکتی ہے جبکہ امریکا دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشت گردوں کو ہدف بنا سکتا ہے چاہے وہ شام ہی کیوں نہ ہو، حکام کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے متعلق کانگریس کے اختیارات میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے ، دہشت گردوں کا تعاقب بوسٹن سے فاٹا تک جاری رہے گا ۔

دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسائل کا سامنا ہے کیوں کہ ان حملوں میں مارے جانے والے تمام افراد دہشت گرد نہیں ہوتے جس کا فائدہ شدت پسند اٹھاتے ہیں ، حکام کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں اب تک 2ہزار 200 کے قریب افراد ہلاک ہوئے جن میں 400 معصوم شہری بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں