الیکشن کے دن پیدا ہونیوالے جڑواں بچوں کا نام نوازشریف اور شہبازشریف رکھ دیا گیا

زاہدہ ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں کھڑی تھی کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور اسے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک May 17, 2013
میاں بیوی نے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی خوشی میں دونوں بچوں کا نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھ دیا، فوٹو ایکسپریس نیوز

ماں باپ نے الیکشن کے دن پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کا نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھ دیا۔

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں سراج خان کی اہلیہ زاہدہ بی بی انتخابات کے روز ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں کھڑی تھی کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی، زاہدہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نےجڑواں بیٹوں کو جنم دیا، میاں بیوی نے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی خوشی میں دونوں بچوں کا نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں