پرویزاشرف کی ’’ایکسپریس میڈیاگروپ‘‘ کوخراج تحسین

ایوب مارشل لا کاصرف اتناپتہ تھاکہ نئی حکومت آگئی،پرویزاشرف، ’’ایکسپریس میڈیاگروپ‘‘ کوخراج تحسین


Irshad Ansari August 14, 2012
ایوب مارشل لا کاصرف اتناپتہ تھاکہ نئی حکومت آگئی،پرویزاشرف، ’’ایکسپریس میڈیاگروپ‘‘ کوخراج تحسین

KARACHI: وزیراعظم کی ہال میں آمدکے ساتھ ہی قومی ترانہ بجایا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا٭وزیراعظم سمیت دیگر مقررین نے یوم پاکستان پرسیمینارمنعقدکرانے کی روایت برقرار رکھنے پر 'ایکسپریس میڈیاگروپ' کوخراج تحسین پیش کیا٭وزیراعظم نے بتایاکہ جنرل ایوب کے مارشل لاکے وقت وہ تیسری جماعت کے طالب علم تھے اور انھیںنہیںمعلوم تھاکہ مارشل لاکیاہوتاہے صرف اتنا پتہ تھاکہ ملک میں نئی حکومت آگئی ہے٭اسٹیج پروفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ باربار وزیراعظم راجاپرویز اشرف کے کان میں کچھ کہتے رہے٭ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اپنی تقریر میں پنجابی شاعر ایشرسنگھ ایشرکاشعر پڑھا،

جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا٭وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے لکھی ہوئی تقریر پڑھنے کے بجائے فی البدیہہ خطاب کیا ٭ تقریب میں آٹھ سالہ مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ایکسپرٹ شافع تھوبانی کا پُرتپاک استقبال کیاگیا،شرکانے تالیاںبجاکرخراج تحسین پیش کیا، وزیرِاعظم اور کائرہ نے بھی شافع کی تعریف کی٭ نامور ادیب و شاعر امجد اسلام امجد نے اپنی تقریرکاآغا اپنے ہی ایک شعر سے کیا٭وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے تقریب میں انتہائی مدلدل ،پُرمغزاورشاندارتقریر کی، ان کی تقریرکے دوران ہال میں خاموشی چھائی رہی،

شرکانے تالیاں بجا کر انھیں داددی٭وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمتی سے ملک میں تعلیم یافتہ ہونے کا معیار انگریزی بولنا سمجھا جاتا ہے،اگر عالمی شخصیات کے ساتھ گفتگومیں انگریزی استعمال نہ کی جائے تو میڈیا نے کہناہے کہ وزیراعظم کوانگریزی نہیںآتی٭ وزیراعظم نے کہا کہ ملک و بیرون ملک عالمی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں سمیت تقریبات میںاردو زبان کے استعمال کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ عوام اور میڈیا کی طرف آناچاہیے، اس وقت ملک میں میڈیا سب سے زیادہ طاقتور ہے ،اس سے درخواست ہے کہ وہ غیرجانبدار رہے ٭ اِس شاندار تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد اورپشاور کی کرسچیئن کمیونٹی کے نمایاں افراد نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں