آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سری سانتھ اورانکیت چوان نے اعتراف جرم کرلیا
راجستھان رائلزکے کپتان راہول ڈریوڈ اور مالکان بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی اور راج کندرا سےبھی پوچھ گچھ کی جائےگی،پولیس
KARACHI:
آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سری سانتھ اور انکیت چوان کے اعتراف جرم کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے راجستھان رائلز کے مالکان سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔
آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے 3 کھلاڑیوں پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام تھا، جن میں سری سانتھ، انکیت چوان اور اجیت چنڈیلیا شامل تھے، گرفتاری کے بعد سری سانتھ اور انکیت چوان نے اعتراف جرم کرلیا ہے جب کہ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ممبئی پولیس کے سربراہ ہمانشو رائے کا کہنا ہے کہ راجستھان رائلز کے کپتان راہول ڈریوڈ اور مالکان بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی اور راج کندرا سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ راجستھان رائلز کے کپتان راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کو شامل تفتیش کرنا تحقیقات کا حصہ ہے، دوسری جانب نئی دلی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ کی رقم برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی پولیس نے راجستھان رائلزکے 3 کھلاڑیوں سری سانتھ ، انکیت چوان اور اجیت چنڈیلیا سمیت 11 بکیز کو بدھ کی رات اسپاٹ فکسنگ کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔