بھارت میں ٹیچر کے تشدد سے زخمی ہونے والا 9 سالہ طالب علم دم توڑ گیا
طالب علم کولکتہ کے نیشنل میڈیکل کا لج اینڈ اسپتال زیر علاج جاری تھا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
بھارتی ریاست بنگال میں خاتون ٹیچر کے تشدد سے زخمی ہونے والا 9 سال کا طالب علم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا۔
بھارتی اخبار کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع پرگانس میں تیسری جماعت میں زیر تعلیم 9 سالہ بپی جوردار نامی طالب علم کو سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر نے 15 اپریل کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا سر دیوار سے دے مار ا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، طالب علم کو فوری طور پر کولکتہ کے نیشنل میڈیکل کا لج اینڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری تھا تاہم وہ آج زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا، دوسری جانب طالب علم کی ہلاکت کے بعد پولیس نے خاتون ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔