صدرآصف زرداری نے سینیٹ كا اجلاس 23 مئی كو طلب کرلیا

چینی وزیر اعظم كے خطاب کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا جائے گا، فرحت اللہ بابر


APP May 17, 2013
چینی وزیر اعظم صدر آصف زرداری كی دعوت پر 22 مئی کو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے، صدارتی ترجمان فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ كا اجلاس 23 مئی كو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب كرلیا ہے۔

صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا كہ 23مئی کو چینی وزیر اعظم لی كی چیانگ ایوان بالا كے اجلاس سے خطاب كریں گے، ترجمان نے كہا كہ چونكہ ابھی قومی اسمبلی کی تشکیل عمل میں نہیں آئی لہٰذا پارلیمنٹ كا مشتركہ اجلاس طلب كرنا ممكن نہیں، چینی وزیر اعظم كے خطاب کے بعد اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا جائے گا۔

واضح رہے كہ چینی وزیر اعظم صدر آصف زرداری كی دعوت پر 22 مئی کو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں