راؤانوارکی ضمانتوں کی منسوخی کے لیے درخواست دائر


راؤ انوار کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دو مقدمات زیر سماعت ہیں فوٹو: فائل
نقیب اللہ کے والد نے راؤ انوارکی ضمانتوں کی منسوخی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نقیب اللہ کے والد محمد خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل صدیقی نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ راؤ انوارنقیب اللہ قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے لیکن مدعی کے وکیل کوسنے بغیر ہی ملزم کی ضمانتیں منظور کی گئیں اوراس سے انصاف کی فراہمی متاثرہوئی، عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ راؤ انوارکی ضمانتیں منسوخ کرکے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ راؤ انوار کے خلاف دو مقدمات زیر سماعت ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں ملزم کی ضمانت منظور کی ہے۔