عمران خان نے برطانیہ سے الطاف حسین کووارننگ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا

الطاف حسین نے اشتعال انگیز تقریر کرکے برطانوی قانون کی خلاف ورزی کی ہے، عمران خان


ویب ڈیسک May 17, 2013
برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے شوکت خانم اسپتال لاہور میں عمران خان کی عیادت کی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن سے کہا کہ برطانوی حکومت الطاف حسین کے متناذعہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔


برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے شوکت خانم اسپتال لاہور میں عمران خان کی عیادت کی اور اس موقع پر عمران خان نے ان سے کہا کہ الطاف حسین نے اشتعال انگیز تقریر کرکے برطانوی قانون کی خلاف ورزی کی ہے، انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت الطاف حسین کو وارننگ جاری کرے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔


اس سے قبل اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے عمران خان کی عیادت کی اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور پشاورکی نشست چھوڑنے پربات کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے بھی عمران خان کی عیادت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں